مجھے آج ایک دوست نے کہا تم نے یوکرين کی حمایت میں ویڈیو کیوں بنائی؟ روس-یوکرين کے ایشو کو اتنا زیادہ ڈسکس کیوں کر رہے ہو؟ یہاں تک کہ عمران خان کے دورہ روس کی بھی مخالفت کی؟ آخر تم مغرب سے پڑھ کر آنے والے مغرب کی اتنی سپورٹ کیوں کرتے ہو؟

میرا ابتدائی جواب تو یہ تھا کہ میں نے یوکرين کی سپورٹ نہیں کی، صرف جنگ کی مخالفت کی ہے۔ کیوں کہ جنگ میں کوئی نہیں جیتتا، ہاں انسانیت ضرور ہار جاتی ہے۔ اوپر سے جنگ کے معاشی نقصانات بھی بہت ہیں، اور اب ایسا نہیں رہا کہ دنیا میں کہیں جنگ ہو اور معاشی نقصان ہمیں نہ ہو۔

اس جواب کے بعد میں خود سے یہ سوال کر بیٹھا کہ واقعی میں تو کافی عرصہ سے اس ایشو کو فالو کر رہا ہوں۔ اسکا کوئی نہ کوئی جذباتی پہلو ضرور ہے۔ تھوڑی سی سوچ بچار کے بعد مجھے میرے سوال کا جواب مل گیا۔اور جواب تھا سٹیپن اور ڈاکٹر اولیکسی کا میرے ساتھ شاندار اور معیاری رویہ۔

سٹیپن اور اولیکسی میرے یوکرينی دوست ہیں۔ سٹیپن ایک نوجوان سائنسدان ہیں جو آسٹریا میں رہتے ہیں مگر انکی فیملی یوکرين میں رہتی ہے۔ ہم آسٹریا میں کئی ماہ روم میٹ رہے ہیں۔ یہ ایک شاندار اور خوبصورت انسان ہیں۔ 16 دسمبر 2014 کو جب سانحہ پشاور ہوا اور اے پی ایس میں بچے شہید ہوۓ تو یہ نوجوان میرے ساتھ رویا تھا۔ اس نے تب کہا تھا کہ دہشت گردی جہاں اور جس کے ساتھ بھی ہو قابل مذمت ہے۔ ہم جتنا عرصہ اکٹھے رہے مجھے اس نوجوان سے کوئی شکایات کبھی نہ ہوئی تھی۔ یہ اپنی اس فیملی سے بے حد پیار کرتے ہیں جو اسوقت کیف میں ہے۔

اسی طرح اولیکسی بھی میرے دوست اور پی ایچ ڈی فیلو ہیں۔ آپ کیف یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ ہم نے ناصرف اکٹھے سفر کیا بلکہ معاشی و سیاسی ایشوز پر بہت بار تفصیلی بات چیت بھی کی۔ ایک بار میں نے انہیں ایک پاکستانی فیلو کی مدد کرنے کی درخواست کی تو انہوں نے بھر پور مدد اور رہنمائی کی۔ ہم پچھلے آٹھ سال سے رابطے میں ہیں اور خوشی و غمی کے ہر موقع پر بات چیت ہو جاتی ہے۔ انکی ایک چھوٹی آرٹسٹ بیٹی بھی ہے جو ان کے ساتھ کیف میں ہی رہتی ہے۔ میں نے اولیکسی کو ہمیشہ ایک اچھے انسان کے طور پر محسوس کیا ہے۔

میرے دونوں دوستوں کا میرے ساتھ رویہ ہمیشہ اتنا اچھا رہا ہے کہ مجھے سارا یوکرين ہی اچھا لگتا ہے۔ کیف پر روس کے حملہ سے مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے حملہ سٹیپن اور اولیکسی کی فیملیز پر نہیں، مجھ پر ہی ہوا ہے۔ میری اللّه سے دعا ہے کہ یہ جنگ جلد ختم ہو اور ناصرف میرے دوستوں کی فمیلیز بلکہ تمام یوکرينی محفوظ رہیں- آمین

For my detailed viewpoint on the Russia-Ukraine conflict and its global economic impact and effects on the economy of Pakistan, watch my video: https://www.youtube.com/watch?v=lkLURfY6340&t=15s

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 5 / 5. Vote count: 3

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *